الیکشن کمیشن کے عدلیہ کے متوازی اختیارات،اٹارنی جنرل معاونت کیلئے طلب

May 11, 2022

 اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت نے الیکشن کمیشن کے عدلیہ کے متوازی اختیارات کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کوجواب کیلئے جبکہ اٹارنی جنرل آف پاکستان کو معاونت کیلئے نوٹس جاری کردیے۔گذشتہ روز سماعت کے دوران درخواست گزار وکیل دانیال کھوکھر کی جانب سے وکیل بابر اعوان ایڈووکیٹ عدالت کے سامنے پیش ہوئے،بابر اعوان نے کہا کہ پانچ آئینی ہائیکورٹس ،سپریم کورٹ موجود ،کوئی اور ادارہ برابری نہیں کر سکتا۔چیف جسٹس نے کہاکہ سپریم کورٹ نے حالیہ فیصلے میں اس حوالے سے تشریح کی ہے،سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن کورٹ نہیں لیکن یہ اختیارات استعمال کر سکتا ہے،عدالت نے مذکورہ بالا اقدامات کے ساتھ سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔
اٹارنی جنرل طلب

مزیدخبریں