اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزےر آعظم نے بھارت سمےت مختلف ممالک مےں ٹرےڈ افسر لگانے کی منطوری دی ہے ،اس سلسلے مےں سمرے کو منطور کر لےا گےا ، بھارت سمیت15 ممالک ےا مقامات پر ٹریڈ افسران تعینات کیے جائیں گے۔ وزارت تجارت کے افسر قمر زمان بھارت میں ٹریڈ منسٹر ہوں گے۔ کوثر علی زیدی کابل جبکہ نعمان اسلم استنبول میں قونصلر جنرل ہوں گے، عروج مہوش کو پیرس، آمنہ نعیم کو فرینکفرٹ، قرات العین فاطمہ کو لاس اےنجلس، محمد بلال کو برسلز، سرین اسد کو دوحہ اور زین عزیز کو ڈھاکہ میں ٹریڈ آفیسر تعیناتی کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ فہد رضا جنیوا، ڈاکٹر عامر تہران، غلام قادر بیجنگ اور عبدالمجید کو دوشنبے میں ٹریڈ آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ بھارت کے ساتھ تجارت2017ءسے معطل ہے ،جب بھارت نے مقبوضہ کشمےر کی حےثےت مےں تبدےلی کی تھی ،سابق حکومت نے کرونا وبا کے پھلےنے کے بعد اےک بار تھارت کو کھولا تھا تاہم بعد ازاں اسے واپس لے لےا تھا،بھارت مےن پاکستان کے ہائی کمشن مےں ٹرےد افسر کا منصب بھی خالی تھا، اب تعےناتی کرنے کا فےصلہ کےا گےا ہے ،سارک چےمبر اور مختلف تجارتی نتظےمےں بھارت سے تجارت کھولنے کا مطالبہ کرتی رہی ہےں ۔بھارت کے ساتھ تجارت کھولنے کا معاملہ ابھی جوں کا توں ہے اور اس مےں کوئی تبدےلی نہےں ہوئی ۔
ٹریڈ افسر