چیئرمین ایچ ای سی کے اختیارات سلب کرنے کیخلاف کیس میں دلائل طلب

May 11, 2022

اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق کی عدالت میں زیر سماعت سابقہ دور حکومت میں چیئرمین ایچ ای سی کے اختیارات سلب کرنے کے خلاف کیس میں دلائل طلب کرلیے گئے۔گذشتہ روز سماعت کے دوران وکیل ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے عدالت کو آگاہ کیاگیاکہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے چیئرمین طارق بنوری کے سلب کیے اختیارات بحال کردیے،4 ممبران میں سے ایچ ای سی کی ایک ممبر نادرہ پنجوانی نے استعفی دے کر عدالت کو آگاہ کردیا، عمر اعجاز گیلانی ایڈووکیٹ نے کہاکہ استعفی سے درخواست گزاروں کو اخلاقی تقویت ملتی ہے، وکیل ایچ ای سی نے کہاکہ ایچ ای سی کے جس فیصلہ کو چیلنج کیا گیااس کو ادارے نے خود ہی واپس لے لیا درخواست نمٹا دیں،ایچ ای سی نے چیئرمین کے اختیارات کو بحال کر کے اچھا قدم اٹھایا،اس سے ہماری پٹیشن کو تقویت ملتی ہے،عدالت نے استفسار کیاکہ آپ کی درخواست کامیاب ہو گئی، اب اس کو نمٹا دیں؟ جس پر وکیل نے کہاکہ ہماری درخواست میں اور بھی چیزیں مانگی گئی ہیں،ڈاکٹرعطا الرحمن کی تقرری خلاف قانون ہے،اس لئے ہم کیس چلانا چاہتے ہیں،قانونی جنگ جاری رکھیں گے،عدالت نے فریقین سے دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 20 جون تک ملتوی کردی۔
 دلائل طلب

مزیدخبریں