اسلام آباد(نا مہ نگار)سرکاری حج سکیم کے تحت دو روز میں 14ہزارسے زائد درخواستیں بینکوں کو موصول ہو گئی ہیں،ملک بھر میںبینکوں کے ذریعے سرکاری حج سکیم میں درخواستیں جمع کرانے کا عمل جاری ہے ،وزارت مذہبی امور کے جوائنٹ سیکرٹری حج عثمان سروش علوی نے بتایا ہے کہ بینکوں کے ذریعے دو دن میں 14ہزار 2سو 47حج درخواستیں موصول ہوئی ہیں،حج درخواستیں 13مئی بروز جمعہ تک وصول کی جائیں گی ،حج درخواست کے ساتھ پاسپورٹ، ہیلتھ سرٹیفیکٹ، سعودی منظور شدہ ویکسین سرٹیفیکیٹ، ٹوکن رقم جمع کرانا لازمی ہے سعودی عرب کی جانب سے تاحال لازمی حج اخراجات کی تفصیل فراہم نہیں کی گئی حج لازمی حج اخراجات کی تفصیل ملنے کے بعد ہی مکمل حج اخراجات کا اعلان کیا جائے گا۔
حج درخواستیں