جاپان میں اردوزبان کیلئے خدمات، پروفیسر تاکامتسو ماتسمورا کیلئے ستارہ پاکستان 

اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار)جاپان میں اردو زبان کے لیے شاندار خدمات کے اعتراف میں پاکستان کی ناظم الامور عصمت حسن سیال نے صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کی جانب سے پروفیسر تاکامتسو ماتسمورا کو ستارہ پاکستان کے ایوارڈ سے نوازاہے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں پاکستان کے سفارت خانے میں ایوارڈز دینے کی تقریب انعقاد کیا گیا جس میں پروفیسر تاکامتسو ماتسمورا کو اردو زبان کے فروغ کے لیے ان کی خدمات پر ستارہ پاکستان کے اعزاز سے نوازا گیا۔ جاپان میں اردو زبان کے لیے شاندار خدمات کے اعتراف میں پاکستان کی ناظم الامور عصمت حسن سیال نے صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کی جانب سے پروفیسر تاکامتسو ماتسمورا کو ستارہ پاکستان کا ایوارڈ دیا۔تقریب میں سرکاری افسران، ماہرین تعلیم، تھنک ٹینکس، تاجروں اور پاکستانی کمیونٹی کے ارکان نے شرکت کی۔ پروفیسر تاکامتسو ماتسمورا کو جاپان میں اردو زبان کے فروغ کے لیے تین دہائیوں سے زائد عرصہ سے کی جانے والی کوششوں کے اعتراف میں ستارہ پاکستان کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ پروفیسر ماتسمورا نے ایوارڈ سے نوازنے پر صدر پاکستان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ ٹوکیو میں پاکستان کی ناظم الامور نے اس موقع پر جاپان میں اردو زبان کے فروغ کے لئے پروفیسر ماتسومورا کی خدمات پر روشنی ڈالی۔
ستارہ پاکستان 

ای پیپر دی نیشن