سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے روکنے پرسپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا.شیخ رشید نے ٹوئٹر پر پیغام دیا کہ اگر ایک کروڑ اوورسیز پاکستانیوں ووٹ کے حق سے روکا گیا تو سپریم کورٹ جاؤں گا، اوورسیزپاکستانیوں کےپیسوں سے ملک چل رہا ہے، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلوا کر رہوں گا۔انہوں نے لکھا کہ ساری دنیا میں اوورسیز پاکستانی بھی موجودہ حکومت کے اس فیصلے کے خلاف احتجاج کریں گے۔شیخ رشید نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ ہندوستان کے ساتھ تجارت کرنے کا موجودہ حکومت کا ایجنڈہ ہندوستان کے 5 اگست کے آرٹیکل 35۔Aاور 370 کے ناپاک فیصلے کی حمایت کے مترادف ہے، جسے پاکستانی اور کشمیری قوم کسی بھی قیمت پر قبول نہیں کرے گی۔