جھوٹ ،پراپیگنڈے کو پاکستان سے تعلقات میں آڑے نہیں آنے دینگے، نیڈپرائس

May 11, 2022 | 10:51

ویب ڈیسک

پاکستان کے ساتھ تعلقات کی قدر کرتے ہیں،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کی میڈیا بریفنگ

امریکا نے کہا ہے کہ جھوٹ اورپراپیگنڈے کو پاکستان سے تعلقات میں آڑے نہیں آنے دیں گے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے میڈیا بریفنگ میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے الزامات سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کی قدر کرتے ہیں، جھوٹ، پراپیگنڈے اورڈس انفارمیشن کو پاکستان سے تعلقات میں آڑے آنے نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے 6 مئی کو پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹوزرداری سے فون پربات کی اوردونوں ممالک کے 75 سالہ تعلقات مختلف امور پرتبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنمائوں نے افغانستان میں استحکام اوردہشتگردی کیخلاف مشترکہ اقدامات پربھی بات چیت کی۔

مزیدخبریں