ٹوکیو(آئی این پی)جاپان میں ایتھلیٹس کو پانی کی جگہ سینیٹائزر پلادیا جس کی وجہ سے ایتھلیٹس اسپتال پہنچ گئیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپانی حکام ایک ایسے واقعے کی تحقیقات میں مصروف ہے جس میں ایتھلیٹس کو پانی کی جگہ سینیٹائرز پلادیا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق جاپان میں لڑکیوں کے ہائی اسکول کی ایتھلیٹس سینیاٹزر کا بڑا گھونٹ بھرنے کے بعد اسپتال پہنچ گئی تھیں۔یہ واقعہ گذشتہ سنیچر کے روز یاماناشی پریفیکچر میں پیش آیا تھا، جہاں لڑکیوں کا 5 ہزار میٹر ریس کا مقابلہ منعقد کیا گیا جس میں منتظمین کی غلطی ایتھیلیٹس کو مہنگی پڑگئی۔منتظمین نے غلطی سے پانی کی جگہ سینیٹائزر ڈال دیا تھا جس کے بعد اسے ایتھلیٹس کے لیے مشروبات کے اسٹیشن پر رکھ دیا گیا تھا۔یاماناشی کے گورنر کوتارو ناگاساکی کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی تحقیقات کی جائیں گی، پریفیکچر کی جانب سے میں کھلاڑیوں اوران کے خاندان سے معذرت کرتا ہوں۔