برمنگھم کامن ویلتھ گیمز 1،10رکنی قومی اسکواڈ 14کھیلوں میں شرکت کریگا 


لاہور(پی پی آئی)برمنگھم کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کا 101 رکنی دستہ 14 کھیلوں میں شرکت کرے گا۔ اس بات کا فیصلہ لاہور میں پاکستان سپورٹس بورڈ اور پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے اجلاس میں کیا گیا۔اس موقع پر بعض کھیلوں کے تربیتی کیمپس اب تک بھی شروع نہ ہونے پر فیڈریشن کے نمائندوں نے تحفظات کا اظہار کیا۔منگل کوپاکستان اولمپک ہاوس لاہور میں چیف ڈی مشن عابد قادری کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ نے وچوئل شرکت کی اور اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا، اجلاس میں پاکستانی کھیلوں کی تنظیموں کے صدور و سیکرٹریز نے شرکت کی اور گیمز کی تیاریوں کے حوالے سے بتایا، پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن اور پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے گیمز کی تیاریوں کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کر دیا، کامن ویلتھ گیمز 28 جولائی سے 8 اگست تک برمنگھم میں منعقد ہونگی جس میں 72 ممالک کے پانچ ہزار سے زائد اتھلیٹس شرکت کرینگے، پاکستان 14 ڈسپلنز میں اپنے دستے کو بھجوائے گا، ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ کرنل (ر) آصف زمان نے آن لائن اجلاس میں کھیلوں کی تنظیموں کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

ای پیپر دی نیشن