کھیلوں کے فروغ کیلئے ہر ممکن تعاون کر یں گے ،عبدالستار عیسانی 

May 11, 2022

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کیپٹن(ر) عبدالستار عیسانی نے کہاکہ نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی فراہمی معاشرے کا ہم جز ہے،کھیلوں کے فروغ اور میدانوں کو آباد کرنے لے لئے کھیلوں کی تنظیموں اور کھلاڑیوں سے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے،کھیل اور کھلاڑیوں کی مکمل سرپرستی اور نوجوانوں کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنا منصب سنبھالنے کے بعد اپنے دفتر میں کمشنر کراچی کے اسپورٹس کوارڈینٹر اور ضلع جنوبی اسپورٹس کمیٹی کے سیکریٹری غلام محمد خان سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا غلام محمد خان نے عبدالستار عیسانی کو ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کا منصب سنبھالنے پر کھیلوں کی تنظیموں اور کھلاڑیوں کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ ساؤتھ شہر کراچی کا واحد ضلع ہے جہاں کھیلوں کے تمام شعبوں میں ٹیلنٹ موجود ہے اور یہاں کے نوجوانوں نے دنیا میں اپنے ٹیلنٹ سے پاکستان کا نام دنیا میں روشن کیا ہے۔ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کیپٹن(ر) عبدالستار عیسانی نے یقین دلا یا کہ ضلع ساؤتھ میں نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائیگا اس حوالے سے اسپورٹس تنظیموں کی باہمی مشاورت کے ساتھ اقدامات کئے جائیں گے انہوں نے غلام محمد خان کو ہدایت کی کہ وہ ضلع جنوبی کی اسپورٹس کمیٹی کا اجلاس طلب کریں تاکہ کھیلوں کی تنظیموں کے مسائل سے آگاہی حاصل کی جاسکے اور کھیلوں کے مقابلوں کا سالانہ کلینڈر ترتیب دیا جاسکے۔

مزیدخبریں