خفیہ اداروں کی نشاندہی پر  مختلف مقامات پر چھاپے‘ 12ہزار سے زائد گندم بوریاں برآمد 

May 11, 2022

مظفرگڑھ‘ میلسی‘ تونسہ شریف (نامہ نگار‘ تحصیل رپورٹر‘ نمائندہ خصوصی) خفیہ اداروں کی نشاندہی پر مختلف مقامات پر چھاپوں کے دوران 12ہزار 300 سے زائد گندم کی بوریاں برآمد تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ جمیل حیدر شاہ نے محکمہ خوراک کے کے ہمراہ گدپور میں ایک آڑھتی کے پرائیویٹ گودام پر چھاپہ مارا،کارروائی کے دوران پرائیویٹ گودام میں ذخیرہ کی گئیں گندم کی 5 ہزار بوریاںجبکہ اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر میلسی طارق فاروق نے ٹیم کے ہمراہ ایک خفیہ اطلاع پر چک نمبر90ڈبلیوبی کے محمد ساجد عرف ساجو کی گودام پرچھاپہ مارا جہاں سے 600 بوری اور اسسٹنٹ کمشنر تونسہ محمد اسد چانڈیہ نے آڑھتی عبدالغفار سے 1500 بوری‘ منظور سے 1200بوری آڑھتی ظفر اقبال سنجرانی سے 200بوری، رانا خرم کے گودام پر چھاپہ مار کر 2000 چھپائی گئی گندم کی بوریاں برآمد کیں جنہیں اپنے قبضہ میں لے کر تونسہ سنٹر بھجوا دیں اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کے احکامات جاری کئے۔
گندم بوریاں 

مزیدخبریں