لاکھ مالیت کے ٹھیکے کی نیلامی کے موقع پر ٹھیکیدار گتھم گتھا 

ملتان (خبر نگار خصوصی) ضلع کونسل ملتان میں 30 لاکھ روپے مالیت کی ترقیاتی سکیم کے ٹھیکے کی نیلامی کے موقع پر ٹھیکیدار آپس میں لڑ پڑے  معلوم ہوا ہے کہ پول کے مسئلہ پر جہانیاں سے تعلق رکھنے والے ٹھیکیدار محبوب اختر نے ٹھیکیدار  محمد عابد کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا تو اس پر دونوں گروپ آپس میں لڑ پڑے جس پر پولیس طلب کر گئی بعد ازاں ٹھیکیدار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے صلح کرادی جبکہ ٹھیکہ بھی افسران کی ملی بھگت سے پول کر کے تخمینہ لاگت کے مطابق نیلام کر دیا گیا ذرائع کے مطابق 7 فرموں نے نیلامی کے عمل میں حصہ لیا جن میں سے پانچ فرموں کی سی ڈی آر بھی ٹینڈرز کے ساتھ نہیں لگائی گئی تھی ایک فرم کی سی ڈی آر کسی دوسری فرم کے نام کی تھی  جبکہ ایک فرم کے کاغذات اور سی ڈی آر درست تھی قواعد و ضوابط کے مطابق ٹھیکے کی یہ نیلامی غیر قانونی تصور کی جائے گی کیونکہ باقی فرموں کے کاغذات نہ مکمل تھے صرف ایک فرم کو مقابلہ کے بغیر ٹھیکہ نہیں دیا جا سکتا۔
نیلامی 

ای پیپر دی نیشن