داوڑ‘ علی وزیر کی فوج کیخلاف تقریروں پر حکمران خاموش رہے : کھچی برادران 

میلسی (تحصیل رپورٹر )پاکستان تحریک انصاف ضلع وہاڑی کے صدر سابق ایم این اے محمد اور نگ زیب خان کھچی اورسابق صوبائی  وزیر ٹرانسپورٹ محمد جہاں زیب خان کھچی ایم پی اے  نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کو ہٹانے کا بیرونی سازش کے علاوہ کوئی اور جواز نہ تھا اگر نمبر پورے تھے تو خرید و فروخت کیوں کی گئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عمرہ ادائیگی سے واپسی پر مبارک باد کیلئے آنے والے وفود سے ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جس پارلیمنٹ میں عمران خان کیخلاف کے قرارداد منظور کی گئی اسی پارلیمنٹ میں پاک فوج کے خلاف  محسن داوڑاورعلی وزیر کی  تقاریر ہوئیں تو موجودہ حکمران خاموش رہے اس وقت ان کی پاک فوج سے محبت کہاں تھی؟انہوں نے کہا کہ انتخابات ہر ایشو کا واحد حل ہیں‘ اس لئے حکومت دانشمندانہ فیصلے کرے اور ملک میں فوری انتخابات کا اعلان کیاجائے اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما محمد عالم گیر خان کھچی سابق ایم این اے آفتاب خان کھچی محمد جاوید اقبال خان جوئیہ‘ زبیر اقبال خان جوئیہ‘ ملک کاشف‘ چوہدری محمد کاشف‘  وسیم احمد شیخ‘  سید شیراز حسین کاظمی‘ سید شہزاد کاظمی‘ سید شبیر حسین کاظمی صدر میلسی بار نے انہیں عمرہ ادائیگی پر مبارک باد دی۔
کھچی برادران 

ای پیپر دی نیشن