پاکستان سمیت دنیا بھر میں نرسوں کا عالمی دن ”ورلڈ نرسز ڈے“ 12مئی کو بھرپور انداز سے منایا جائے گا ۔اس دن کے منانے کا مقصد کورونا وباءکے دوران ہسپتالوں میں نرسز کے کردار اور اس کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ اس دن کے حوالے سے ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں محکمہ صحت اور مختلف سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز،مذاکرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔پاکستان سمیت دنیا بھر نرسز کا عالمی دن انٹر نیشنل کونسل آف نرسز کے زیر اہتمام 1965ءسے لے کر اب تک ہر سال12مئی کو منایا جاتا ہے۔