سیاسی قیادت کا چیف الیکشن کمشنر پراعتماد صفر ہو چکا،ہم الیکشن کمیشن کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کرنے جا رہے ہیں، الیکشن کمیشن میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کی نمائندگی نہیں ہے،کہ سندھ سے الیکشن کمیشن کے ممبر نثار درانی کے خلاف ریفرنس دائر کررہے ہیں،انا ثنا اللہ دھمکیوں پر حکومت چلانے کی کوشش کررہے ہیں، رہنما پی ٹی کی پریس کانفرنس
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنرکو چاہیے ن لیگ میں کوئی عہدہ لے لیں۔ فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم الیکشن کمیشن کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کرنے جا رہے ہیں، الیکشن کمیشن میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کی نمائندگی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ سے الیکشن کمیشن کے ممبر نثار درانی کے خلاف ریفرنس دائر کررہے ہیں، الیکشن کمیشن پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کے خلاف پارٹی بنا ہوا ہے۔ فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو حق سے محروم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، آج ڈالر 190 روپے پر پہنچ گیا ہے، رانا ثنا اللہ دھمکیوں پر حکومت چلانے کی کوشش کررہے ہیں۔ سابق وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سیاسی بحران کی بڑی وجہ الیکشن کمیشن کاغیرفعال ہونا ہے، سیاسی قیادت کا چیف الیکشن کمشنر پراعتماد صفر ہو چکا، چیف الیکشن کمشنرکو چاہیے ن لیگ میں کوئی عہدہ لے لیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن پارٹی بنا ہوا ہے اس کا اظہارعمران خان بارہا کر چکے ہیں، اداروں کا فرض میں معاشرے میں بیلنس قائم رکھیں، 20 مئی سے پہلے الیکشن کرانے کا اعلان ہونا چاہیے۔