بھارتی وزیرتعلیم کی22سالہ بہو نے خودکشی کر لی

گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر بہو نے پھندا گلے میں پھندا لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا، بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر تعلیم اندر سنگھ پرمار کی بہو 22 سالہ بہو نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر کی بہو سویتا پرمار کی جانب سے مبینہ خودکشی کا واقعہ مدھیہ پردیش کے شجاپور ضلع میں پیش آیا جہاں سویتا اپنے گھر پر مردہ حالت میں پائی گئی۔بھارتی خبر ایجنسی کے مطابق سویتا نے خود کو پھندا لگا کر خودکشی کی جس کی تصدیق اس کے رشتے داروں نے بھی کر دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سویتا کی خودکشی کی وجہ گھریلو تنازعات بتائے جا رہے ہیں تاہم پولیس کی جانب سے ابھی اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا، سویتا کی لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ سویتا نے 3 سال قبل اندر سنگھ پرمار کے بیٹے دیو راج سنگھ پرمار سے شادی کی تھی اور خودکشی کے واقعے کے وقت دیوراج سنگھ قریبی گاو¿ں کی ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے گئے ہوئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...