سعودی عرب کی الحرمین الشریفین انتظامیہ نے کہا ہے کہ رواں سال رمضان المبارک کے دوران مسجد نبوی کے زائرین کی تعداد 22 ملین سے تجاوز کر گئی۔ سعودی خبررساں ادارے نے انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس کے حوالے سے بتایا کہ رواں سال 22 ملین سے زیادہ زائرین نے رمضان المبارک کے دوران مسجد نبوی شریف میں حاضری دی اور روضہ رسول ﷺ پر درود و سلام پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ الحرمین الشریفین انتظامیہ نے بہترین منصوبہ بندی کے ساتھ مسجد نبوی کے زائرین کی خدمت کی ۔
رمضان المبارک کے دوران مسجد نبوی کے زائرین کی تعداد 22 ملین سے تجاوز کر گئی، الحرمین الشریفین انتظامیہ
May 11, 2022 | 17:01