کراچی میں اومی کرون کے نئے ویرینٹ کا پہلا کیس : سندھ حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

محکمہ صحت سندھ نے اومی کرون کی ذیلی قسم سامنے آنے کے بعد کوویڈ ایس او پی پر موثر عمل کرانے کا فیصلہ کرلیا، مارکیٹوں اور پبلک مقامات پر ایس او پی پر عمل کرایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق اومی کرون کی ذیلی قسم سامنے آنے کے بعد محکمہ صحت سندھ بھی حرکت میں آگیا، محکمہ صحت نے کوویڈ ایس او پی پر موثر عمل کرانے کا فیصلہ کرلیاآئندہ چند روز میں مارکیٹوں اور پبلک مقامات پر ایس او پی پر عمل کرانے کا فیصلہ کیا گیا اور ماسک کے دوبارہ موثر استعمال پر عمل درآمد کرایا جائے گا۔محکمہ صحت کی جانب سے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی ٹیسٹنگ اور جینیوم اسٹڈی کے احکامات جاری کردیئے۔جس میں کہا گیا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں لیباٹریوں میں ٹیسٹنگ کی تعداد بڑھانے کے احکامات دیئے گئے ہیں، ایس او پیز کو فالو نا کیا گیا تو وبا پھیل سکتی ہے۔یاد رہے وزیرصحت عبدالقادرپٹیل کی زیرصدارت قومی ادارہ صحت میں اجلاس ہوا تھا ، جس میں بتایا کہ اومیکرون کا نیا ویرینٹ قطر سے آئے مسافرمیں پایا گیا تھا، اومیکرون کی معمولی علامات والا مریض اب صحتیاب ہے اور مریض کے خاندان کے تمام افراد کی ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی۔

 
 
 

ای پیپر دی نیشن