کراچی(کامرس رپورٹر)گزشتہ روز روز کرنسی مارکیٹ میں روپیہ نفسیاتی دباو¿ میں آگیا۔ بدھ کوانٹر بنک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں شدیدکمی ریکارڈ کی گئی۔ سٹیٹ بنک کے مطابق گزشتہ روز انٹر بنک میں روپے کی نسبت ڈالر کی قدر5.38روپے اضافے سے 284.84 روپے سے بڑھ کر 290.22 روپے پر آگئی۔ فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالر کی قدر5روپے بڑھ کر 295وپے تک پہنچ گئی۔ دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت فروخت 2.50 پیسے بڑھکر 318روپے پرآگئی اور برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت فروخت 3روپے کی تیزی سے 366روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ سعودی ریال کی قیمت فروخت 50پیسے بڑھ کر 77.50روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت فروخت بھی50 پیسے کے اضافے سے .50 79روپے رہی۔ عالمی مارکیٹ میں بدھ کو سونے کی فی اونس قیمت 2031 ڈالرز پر مستحکم رہی لیکن مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی اورفی تولہ سونے کے بھاﺅ 9900روپے اضافے سے 2لاکھ 40ہزار روپے تک پہنچ گئے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 8487روپے اضافہ سے 2لاکھ 5ہزار 761 روپے کی بلند ترین سطح پر رہی۔ جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 100روپے بڑھ کر 3100روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔
ڈالر کی انٹر بنک قیمت 5.38 روپے ، سونے کی 9900 روپے تولہ بڑھ گئی
May 11, 2023