عمران کو بیرونی لابیوں نے پاکستانی سیاست میں انجیکٹ کیا ، فضل الرحمن 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بیرونی لابیوں نے پاکستانی سیاست میں انجیکٹ کیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بتایا گیا کہ کابینہ اجلاس میں آج اسی ایجنڈا پر کام ہورہا ہے کہ حکومت کہاں تھی اور کیا کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی حکومت سے کہنا چاہتا ہوں جن اداروں کے ہیڈکوارٹرز پر حملہ ہوا، ان حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کریں۔ تحریک انصاف کیخلاف ایک لمحہ ضائع کئے بغیر کارروائی کی جائے، کل سے جلاو¿ گھیراو¿ کے مناظر دیکھ رہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے بھی جلوس نکالے ملین مارچ کیا، ہم نے اداروں کو اپنا ادارہ سمجھا۔ قومی تنصیبات کو کیوں نقصان پہنچایا جا رہا ہے، جی ایچ کیو کے دروازے توڑے گئے، ریاست کو نقصان پہنچانا ان کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اخلاق سے گری باتیں کی جاتی ہیں۔ کئی تنظیموں کو اس بنیاد پر کالعدم قرار دیا گیا۔ 12 سال پہلے ان کو سیاست کا غیر ضروری عنصر قرار دیا تھا۔

 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...