اسلام آباد (وقائع نگار +نوائے وقت رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ یہ انجکشن لگاتے ہیںبندہ آہستہ آہستہ مر جاتا ہے۔ سابق وزیراعظم کو القادر یونیورسٹی کیس میں احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا گیا اور نیب نے ان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی۔ عمران خان نے احتساب عدالت کے سامنے اہم بیان دیا کہ میں 24 گھنٹے سے واش روم نہیں گیا۔ میرے معالج ڈاکٹر فیصل کو بلایا جائے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈر ہے میرے ساتھ مقصود چپڑاسی والا کام نام ہو‘ یہ انجکشن لگاتے ہیں بندہ آہستہ آہستہ مر جاتا ہے۔