لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فتنے کی گرفتاری کے بعد پورے پاکستان میں کہیں بھی عوام باہر نہیں نکلے۔ صرف وہ تربیت یافتہ بلوائی باہر آئے جنہیں زمان پارک میں ٹریننگ دی جا رہی تھی۔ سامنے آئی ویڈیوز سے ثابت ہو گیا تخریب کاری کا منصوبہ عمران خان نے بنایا تھا۔ وہ تنصیبات مارک کی ہوئی تھیں جہاں اس کی گرفتاری کی صورت میں حملہ کیا جانا تھا۔ عوام نے بھی تحریک انصاف کے ان دہشتگردوں کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا۔ عوام نے کسی احتجاج کا حصہ بننے سے انکار کر دیا۔ یہ عمران خان کی تخریبی سیاست کے اوپر بہت بڑا طمانچہ ہے۔ حکومت کو ان شرپسندوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتنی چاہئے۔
فتنے کی گرفتاری سے عوام نہیں ، زمان پارک کے تربیت یافتہ بلوائی باہر نکلے : مریم نواز
May 11, 2023