کراچی (نیٹ نیوز) سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ عمران کی گرفتاری کے بعد شہروں میں ہنگامہ آرائی قابل افسوس اور شرمناک ہے۔ میں 14 سال جیل میں رہا لیکن کبھی کسی جیالے کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی۔ پیپلز پارٹی کے رہنماو¿ں نے اپنی عمریں جیلوں میں گزار دیں لیکن قانون ہاتھ میں نہیں لیا۔ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور انتشار پھیلانے والے عمل کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ عمران خان کو کرپشن کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کو عدالتوں کا سامنا کرنا چاہئے، ڈرنا یا بھاگنا نہیں چاہئے۔
عمران کو ڈرنا بھاگنا نہیں ، عدالتوں کا سامنا کرنا چاہیے : زرداری
May 11, 2023