اسلام آباد (خبر نگار خصوصی ) مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہم نے کبھی اس طرح کا ردعمل نہیں دیا جو کل عمران خان کی گرفتاری پر پی ٹی آئی نے دیا ہے، تحریک انصاف جو کر رہی ہے وہ ملک پچھلے کئی سالوں سے دیکھ رہا ہے۔اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کو کرپشن کیس میں گرفتار کیا گیا، عمران خان کو اس کیس میں کم از کم 15 نوٹسز بھیجے گئے تھے، نیب اس کیس کی تحقیقات کر رہی تھی، عمران خان نیب کو مطلوب تھے، القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان نے جواب داخل کرنا تھا، وہ اس کیس میں پیش نہیں ہو رہے تھے۔یہ بھی پڑھیں: سیاسی رہنما کی گرفتاری سے افواج پاکستان کا قطعاً کوئی تعلق نہیں، حکومتی ذرائع انہوں نے کہا کہ عمران خان گرفتار ہونے کے بعد جس طرح کا ردعمل آیا وہ پورے ملک نے دیکھا، پی ٹی آئی رہنما اپنے کارکنوں کو جلا¶ گھیرا¶ کی ترغیب دیتے رہے، پی ٹی آئی نے کل جو کیا یہ عوامی رد عمل تھا؟، یہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا، پی ٹی آئی کے لوگ آج کہتے ہیں کہ جو کل ہوا یہ ہم نے نہیں کیا، کل کیوں نہیں بولے کہ یہ ہمارے لوگ نہیں ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ کل عوامی اور ریاستی املاک کو نقصان پہنچا رہے تھے، ان کے لیڈروں نے انہیں کیوں نہیں روکا، کوئی سیاسی جماعت اس طرح کا ردعمل نہیں دیتی، نواز شریف، مریم، شہباز، شاہد خاقان، رانا ثناء، سعد رفیق سمیت دیگر رہنما گرفتار ہوئے تھے، شہباز شریف کو صاف پانی کیس میں بلایا گیا اور آشیانہ میں گرفتار کیا گیا۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد ان کا باقاعدہ میڈیکل چیک اپ کروایا گیا، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔