شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) محکمہ ہیلتھ شیخوپورہ میں الٹی گنگا بہنے لگی سزا یافتہ یوسی ویکسی نیٹر کوتحصیل سپروائزر بنادیا گیا یونین کونسل کا ویکسی نیٹر ملک غلام نبی کو سنگین شکایات کے پیش نظر چیف ایگزیکٹو آفیسرہیلتھ شیخوپورہ نے بطور سزا دو سال کی سروس ضبط کر لی تھی سروس ضبطگی کے لیٹر کے چند روز بعد ہی اس بااثر ویکسی نیٹر نے سی ای او ہیلتھ شیخوپورہ کو مجبور کرکے اپنی تقرری کے آرڈر مریدکے میں بطور سپروائزر کر والیے جس پر محکمہ کے ملازمین اور افسران میں شدید تشویش پائی جاتی ہے بتایا گیا ہے کہ مذکورہ ویکسی نیٹر یونین کونسل میں اپنی ڈیوٹی صحیح طریقے سے سرانجام نہیں دے رہا تھا جس کو ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر نے مذکورہ ویکسی نیٹر کی یونین کو نسل کو چیک کیا جہاں سنگین بے ضابطگیاں پائی گئی شہریوں نے سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان کمشنر لاہور ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ ویکسی نیٹر کیخلاف فوری کاروائی کی جائے۔رابطہ کرنے پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ نے بتایاکہ اعلیٰ افسران کی ہدایات مقدم ہوتی ہیں دوران ڈیوٹی سب چلتا ہے۔