شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)انجمن تاجران صرافہ ایسوسی ایشن کے رہنماﺅں رانا مہران فیاض اور رانا سمیع الیاس نے کہا ہے کہ اسلام دین فطرت اور ایک کامل ضابطہ حیات ہے اسلام اعتدال پسندی کاداعی ہے عدم برداشت سے نجات ناگزیر ہے جنون اورخون کاراستہ بربادی کاراستہ ہے جوبھی اس راہ کامسافربناوہ ناکام ونامراد ہوا قرآن وسنت سے ہمیں انسانیت سے والہانہ محبت ،برداشت اور درگزر کرنے کادرس ملتا ہے۔