شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے سنیئر نائب صدر راشد منیر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری حکومت کی بوکھلاہٹ ہے اس طرح کی گرفتاریوں سے عمران خان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہو گا پوری قوم عمران خان کی گرفتاری کیخلاف سڑکوں پر نکل آئی ہے ایک طرف کرپٹ ٹولہ حکومت میں ہے جبکہ ایماندار لیڈر عمران خان کیخلاف جھوٹے مقدمات بنا کر گرفتار کیا گیا ہے قوم نے واضح بتا دیا ہے کہ وہ سپریم کورٹ اور چیف جسٹس پاکستان کے ساتھ ہے ۔