کامونکی :ڈاکووں نے سکول ٹیچروں سمیت چار افراد کو لوٹ لیا


کامونکی(نمائندہ خصوصی ) ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں سکول ٹیچروں سمیت چار افراد کو لوٹ لیا گیا۔بتایا گیا گذشتہ روز گورنمنٹ ہائی سکول نمبر3کے ٹیچر ممتاز محمود موٹر سائیکل پر گوجرانوالہ سے واپس آرہے تھے کہ ایمن آباد کے علاقہ میں دو ڈاکوو¿ں نے اسلحہ کے زور پر ممتاز محمود سے پانچ ہزارروپے نقدی،موبائل فون اور دیگر قیمتی کاغذات چھین کر لے گئے۔گورنمنٹ ہائی سکول کوٹلی نواب کے ٹیچر زاہد محمود سے پینتیس ہزارروپے نقدی اور قیمتی کاغذات چھین کر لے گئے جبکہ خان ٹاو¿ن کا عدیل احمد موبائل مارکیٹ میں اپنی د±کان پر موجود تھا کہ گاہک کے روپ میںڈاکواندر گھس گئے اور اسلحہ کے زورپر عدیل احمد سے تین لاکھ روپے نقدی چھین کر لے گئے۔جی ٹی روڈ سادھوکی پر واقع شاہد ایکٹرونکس سے تین مسل ڈاکو تین لاکھ روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر لے گئے اسکے علاوہ فیض آباد (کھوت )کے کاشف علی سے بس سٹاپ پر دو ڈاکو پچاس ہزارروپے نقدی اور موبائل فون چھین کر لے گئے۔

ای پیپر دی نیشن