گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) سینئر نائب صدر مسلم لیگ( ن) یوتھ ضلع گوجرانوالہ کامران خالد بٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے پی ٹی آئی قیادت اپنے پرتشدد خودپسندانہ منفی سیاسی بیانیے سے نوجوان نسل کے ذہینوں کو زہر آلود کررہی ہے ۔اقتدار کے حصول کی بدترین ہوس میں ملکی و قومی مفادات کو روندا جارہا ہے۔ پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے پاک فوج پر تنقید کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عمرانی سیاست پاکستان کی نئی نسل میں فسطائیت اور جنونیت کو فروغ دے رہی ہے ۔ پرتشدد عمرانی بیانیہ ، منفی تنقید ، جھوٹ پر مبنی گمراہ کن پروپیگنڈہ ریاستی اداروں کو کمزور کرنے ملک میں انتشار پیدا کرنے کےساتھ بیرونی دشمنوں کے پاکستان کےخلاف ناپاک ایجنڈے کی تکمیل کی گھناﺅنی سازش ہے جو پوری قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔ دفاعی ادارے ریاست کی بقاءو سلامتی کے ضامن ہیں ، اگر بیرونی دشمنوں کی ایماءپر اپنے ریاستی ستونوں کو کمزور کرنے کیلئے ان کو ہدف تنقید بنایا اور ان کےخلاف سازشیں کی جائیںتو ریاست کی بقا ءو سلامتی کیلئے خطرات جنم لے سکتے ہیں ۔
پی ٹی آئی قیادت نوجوان ذہینوں کو زہر آلود کررہی ہے:خالد بٹ
May 11, 2023