گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )ڈیجیٹل مردم خانہ شماری کا مقررہ ہدف آئندہ 2 روز میں حاصل کیا جائے، اسسٹنٹ کمشنرز مردم شماری افسران اور ٹیمیں مقررہ ہدف سے کم والے علاقوں پر بھر پور توجہ دیں۔گندم خریداری کے ہدف کو حاصل کرنے کیلئے غیر قانونی ذخیرہ اندوزوں کےخلاف کریک ڈا¶ن مزید تیز کیا جائے جن سنٹرز پر باردانہ جاری کیا جا چکا وہاں پر کسانوں، آڑھتیوں، فلورملز سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز کو پابند کریں کہ وہ باردانہ متعلقہ گندم خریداری مراکز انتظامیہ کے حوالے کریں،قبل ازیں چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس میں گندم خریداری، ذخیرہ اندوزوں کےخلاف جاری کریک ڈا¶ن اور مردم خانہ شماری 2023 کی پیش رفت پر ڈپٹی کمشنر نے بریفنگ دی،ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک کی رپورٹ کے مطابق ضلع گوجرانوالہ کی آبادی 53لاکھ 28ہزار 9سو 46ہے جنہیں 3646بلاک میں تقسیم کیا گیا ہے اور 8لاکھ 31ہزار گھروں کی مردم شماری مکمل کی جا چکی ہے۔