شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما چوہدری جمیل احمد اف گوجر خان کے بڑے بھائی حاجی عبدالحمید اچانک حرکت قلب بند ھونے سے انتقال کرگئے تھے مرحوم کی وفات پر وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف پاکستان مسلم لیگ ن راولپنڈی اور اسلام آباد کی قیادت سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، سابق ایم این اے ملک ابرار احمد، سابق ایم این اے راجہ جاوید اخلاص، سابق ایم این اے انجم عقیل خان، راولپنڈی کے تمام ایم پی ایز راولپنڈی، اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدور ، اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر، تاجر تنظیموں کے عہدیداران سیاسی وسماجی وکلا تاجروں صحافیوں اور مختلف شعبہ ھائے زندگی سے تعلق رکھنے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مرحوم کی مغفرت کے لئےکی خصوصی دعا کی گئی۔
حاجی عبدالمجید انتقال کر گئے اہم شخصیات کا اظہارافسوس
May 11, 2023