گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی پی پی 63فرقان عزیزبٹ نے کہا ہے کہ اہم سیکورٹی و ریاستی اداروں اور مقامات کو نشانہ بنانا، پروپیگنڈاکرنا شرمناک اور انتہائی قابل مذمت اقدام ہے کسی بھی سیاسی جماعت کے کارکنوں کو پر تشدد مظاہروں،جلاو گھیر ﺅا اور اہم عمارتوں میں توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں دی جا سکتی ،اب تک دنگا فسادمیں 3افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔شرپسند عناصر کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔انہوں نے کہا کہ اداروں کے خلاف محاذ آرائی ملک کو داخلی طور پر کمزور کر سکتی ہے، ذمہ دارانہ طرز عمل کا مظاہرہ ہونا چاہئے۔ ریاستی ادارے مضبوط ہونگے تو ہی ملکی دفاع نا قابل تسخیر بنے گا۔ عمران خان کی گرفتاری سے مذاکراتی عمل ختم ہو جائے گا اور ملکی حالات پہلے سے زیادہ ابتر ہو جائیں گے۔ ملک و قوم اس وقت کسی بھی قسم کے عدم استحکام کے متحمل نہیں ہو سکتے، ملکی مسائل دن بدن گھمبیر ہوتے چلے جا رہے ہیں۔
شرپسند عناصر کے خلاف فوری کارروائی کی جائے:فرقان عزیزبٹ
May 11, 2023