گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )میڈیکل سپرنٹنڈنٹ گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر سہیل انجم بٹ کی طرف سے ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر گوجرانوالہ منورحسین کو ہسپتال کی تقریبات کو میڈیا کوریج دلوانے اور اس حوالہ سے بہترین خدمات سرانجام دینے کے اعتراف میں انہیں خصوصی تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔ اس سلسلہ میں انکے دفتر میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا اور انکی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ پرسنل اسسٹنٹ مرزا محمد شعیب اور محکمہ کے دیگر ملازمین بھی اس موقع پر موجود تھے۔
گوجرانوالہ:ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا
May 11, 2023