شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سینئر رہنماعبدالمجید شاکر کے صاحبزادے عبدالجبار شاکر کی دعوت ولیمہ کی تقریب مقامی شادی ہال میں منعقد ہوئی جو سیاسی اجتماع کی شکل اختیار کرگئی، دعوت ولیمہ میں چوہدری معراج خالد گجر،سید اعظم حسین شاہ، عدنان منور منج، سلمان منور منج، سیف اللہ، حاجی اللہ دتہ، انجینئر مصیب، سید حمزہ سجاد شاہ، سید عون سجاد شاہ، فاروق اعظم، ارشاد الحق، حامد محمود، عثمان معراج خالد، پروفیسر راشد قدیر، ملک جمیل، محمد ذکریا، زمان ڈھلوں، حماد الرحمن شاکر و دیگر سیاسی سماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔