حکمرانوں کی نااہلی سے معیشت تباہ ہو چکی :طارق گجر

May 11, 2023

 شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے نامزد امیدوار حلقہ پی پی 140چوہدری طارق محمود گجر نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے معیشت تباہ ہو چکی ہے جس کے براہ راست متاثرین عوام ہیں حکمرانوں کو عوام کی کوئی فکر نہیں مہنگائی نے عام آدمی کو زندہ درگورکردیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے انتخابی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، چوہدری طارق محمود گجر نے کہا کہ کمرتوڑ مہنگائی سے عوام کا برا حال ہوگیا ہے۔

مزیدخبریں