شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کا اجلاس زیر صدارت ڈپٹی ڈائریکٹر آمنہ بٹ منعقد ہوا جس میں مینجر صنعت زار صائمہ مختار، سوشل ویلفےئر آفیسرز چوہدری زاہد رفیق گجر، میاں اشفاق علی، رائے فیض احمد کھرل، محمد کریم، معظمہ اشفاق، آمنہ مختار، سائرہ رحمن، نازیہ، نگران دارالامان اسماءعابد و دیگر نے شرکت کی، اس موقع پر محکمہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور جاری پراجیکٹس کی تکمیل جلد یقینی بنانے کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کیا گیا، شرکاءاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر آمنہ بٹ نے کہا کہ تمام سوشل ویلفیئر آفیسر ز اپنے علاقوں کا وزٹ کریں۔
ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کی زیر صدارت اجلاس‘کارکردگی کا جائزہ
May 11, 2023