شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل نائب صدرونامزد امیدوار پی پی 140 چوہدری منیر قمر واہگہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری قانون کے مطابق ہوئی نیب کی جاری تفتیش میں تمام حقائق آشکار ہو جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہ کالونی میں ڈیرہ سید شاہد عباس کاظمی پر منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ضلعی سینئر نائب صدر چوہدری خالق عزیز مت ورک ، سٹی صدر سید ندیم عباس کاظمی، رانا محمد اکرم ناز، فہد ورک، حافظ ارسلان خالق ورک، کاشف گیلانی، گلزار احمد و دیگر پارٹی رہنما موجود تھے۔