کراچی(کامرس رپورٹر)ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے ایتھوپیا میں پاکستانی سفارت خانے کے تعاون سے پاکستان ایتھوپیا بزنس فورم کا کامیابی سے انعقاد کیا۔ تقریب کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے اہم شعبوں کی نمائندگی کرنے والی مختلف کمپنیوں کے 150 شرکاء نے شرکت کی۔ پاکستان ایتھوپیا بزنس فورم نے پاکستانی اور ایتھوپیا کے کاروبار کیلئے تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے اور دو طرفہ تجارت کو بڑھانے کیلئے ایک جامع حکمت عملی تیار کرنے کیلئے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرنے پر اتفاق کیا۔