سیاسی عدم استحکام وینٹی لیٹر پر پڑی معیشت کا اپنے ہاتھوںسے گلا گھونٹنے کے مترادف ہے:پی ٹی اے

لاہور( کامرس رپورٹر)پاکستان ٹیکس ایڈوائزرز ایسوسی ایشن نے ملک میں پر تشدد احتجاج پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی عدم استحکام وینٹی لیٹر پر پڑی معیشت کا اپنے ہاتھوںسے گلا گھونٹنے کے مترادف ہے۔جلائو گھیرائو سے جو صورتحال پیدا ہوئی ہے اس سے یقینا ہمارے دشمن خوش ہو رہے ہوں گے۔ پاکستان کی معیشت موجودہ حالات میں طوالت کی متحمل نہیں ہو سکتی۔

ای پیپر دی نیشن