لاہور(کامرس رپورٹر)مالی امداد اور وظائف کے حوالے سے فارمن کرسچن کالج کا عزم،تاریخی تناظر میں اعلیٰ تعلیم نے پاکستان اور پوری دنیا میں رواداری پیدا کرنے، نئی فکر کو فروغ دینے اور مختلف معاشروں کو تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ فارمن کرسچن کالج (اے چارٹرڈ یونیورسٹی) تقریباً 160برس سے اسی عزم کو اپناتے ہوئے سماجی، معاشی یا مذہبی پسِ منظر سے قطع نظر زیادہ سے زیادہ لوگوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے میں کوشاں ہے۔ اس کے نتیجے میں مضبوط معیشت، صحت مند قوم اور ایک بہتر دنیا کے قیام میں مدد ملی ہے۔ پاکستان اور دنیا کے بیشتر ممالک کو درپیش حالیہ اقتصادی مسائل کے باوجود اعلیٰ تعلیم نے اپنی اہمیت کو برقرار رکھا ہے۔ خصوصاً جن خوش قسمت لوگوں نے اس تعلیم کو حاصل کیا۔ انھیں اس تعلیم نے خودمختاری ،شخصی اور سماجی آزادی جیسی اعلیٰ اقدار سے روشناس کروایا۔
مالی امداد ، وظائف کے حوالے سے فارمن کرسچن کالج کا عزم
May 11, 2023