کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ رزبھی مسلسل تیسرے روزکاروبار کا منفی رجحان برقرار رہا۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 298 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے اور 100 انڈیکس41 ہزار 100 پوائنٹس کی سطح سے نیچے چلا گیا۔100 انڈیکس 455 پوانٹس کی کمی کے بعد 41 ہزار 373 پر بند ہوا تھا۔ پاکستان سٹاک ایکس چینج میں مسلسل تیسرے روز بدھ کوکاروبار حصص شدید مندی سے دوچاررہااوربدھ کو مارکیٹ کا آغاز اگرچہ 34پوائنتس کی مندی سے ہوا اورانڈیکس41400کی حد عبور کرگیا لیکن بعد ازاں سرمایہ کاروں نے ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام اورسابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد امن وامان کی صورتحال خراب ہونے کے اندیشوں کے پیش نظر شیئرز کی فروخت شروع کردی جس سے مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی اور ایک موقع پر مندی 41041پوائنٹس تک بھی گئی۔ کاروباری حجم گزشتہ روز منگل کے مقابلے میں 51.15فیصد کم رہا۔مندی کی وجہ سے مارکیٹ کے مجموعی سرمائے میں 54ارب 96کروڑ روپے سے زائد کی کمی ہوئی اورمجموعی سرمایہ62کھرب کی سطح سے نیچے آگیا۔