آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء شیڈول کااعلان، پاکستان، بھارت 15اکتوبر کو مدمقابل

May 11, 2023

لاہور(سپورٹس رپورٹر)بھارت میں شیڈول آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈکپ 2023 کا ہائی وولٹیج مقابلہ 15 اکتوبر کو شیڈول ہے تاہم ابتدائی اطلاعات میں میچ کے مقام کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ5اکتوبر کو دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائیگا ۔ میزبان بھارت کی ٹیم 8 اکتوبر کو آسٹریلیا کے مدمقابل آئیگی۔ پاکستان اپنا پہلا میچ 13 اکتوبر کو کوالیفائنگ راؤنڈ میں جیتنے والی ٹیم سے مدمقابل آئیگی۔قومی ٹیم کے میچز بالترتیب 13 کو کوالیفائنگ ٹیم، 15 اکتوبر کو بھارت، 17 اکتوبر کو نیوزی لینڈ، 21 اکتوبر کو افغانستان، 29 اکتوبر کو انگلینڈ، 2 نومبر کو بنگلہ دیش، 5 نومبر کو آسٹریلیا، 11 نومبر کو روایتی حریف بھارت سے کھیلا جائیگا۔میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل 15 نومبر جبکہ دوسرا 16 نومبر کو شیڈول ہوگا، ٹورنامنٹ کا فائنل 19 نومبر کو کھیلا جائیگا۔ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں براہ راست کوالیفائی کرنے والی 8 ٹیمیں مکمل ہوگئیں۔جنوبی افریقہ کی ٹیم آئی سی سی ورلڈ کپ میں براہ راست کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوگئی جبکہ آئرلینڈ اور بنگلہ دیش کا چیلمسفورڈ میں مسلسل بارش کے باعث پہلا ون ڈے میچ نہ ہوسکا۔آئی سی سی کے مطابق آئرلینڈ کے براہ راست کوالیفائی کرنے کے امکانات ختم ہو گئے جبکہ جنوبی افریقہ آخری وقت پر سپر لیگ پوائنٹس ٹیبل پر 8 ویں نمبر پر ہونے کی وجہ سے براہ راست کوالیفائی کر گئی۔جنوبی افریقہ نے ہوم سیریز میں نیدرلینڈز کیخلاف کامیابی حاصل کی تھی اور ویسٹ انڈیز سے آگے نکل کر 8 ویں نمبر پر پہنچی تھی۔آئرلینڈ کو براہ راست کوالیفائی کرنے کے امکانات روشن کرنے کیلئے بنگلہ دیش کیخلاف تین صفر سے کامیابی حاصل کرنا تھی۔آئرلینڈ کی ٹیم اب زمبابوے میں کوالیفائر کھیلے گی جس میں 10 ٹیمیں شامل ہیں۔ویسٹ انڈیز، سری لنکا، زمبابوے، آئرلینڈ، نیدرلینڈز، سکاٹ لینڈ، عمان، نیپال، یو ایس اے اور یو اے ای کوالیفائر میں شامل ہیں جبکہ کوالیفائر کی ٹاپ 2 ٹیمیں ورلڈ کپ میں شرکت کریں گی۔ نیوزی لینڈ، انگلینڈ، بھارت، بنگلہ دیش، پاکستان، آسٹریلیا، افغانستان اور جنوبی افریقہ نے ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کیاہے ۔

مزیدخبریں