کسی کو سڑکیں،عوامی مقامات‘چوک بلاک کرنے کی اجازت نہیں دینگے : سی سی پی او

May 11, 2023


لاہور (نامہ نگار)کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہاہے کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اور امن عامہ کا قیام لاہور پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔اس حوالے سے ہر پولیس افسر اور اہلکار امن عامہ کے قیام میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے تاکہ شہریوں کو کوئی تکلیف نہ پہنچے۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام آدمی کی جان و مال کے تحفظ کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے۔ اس کےساتھ ساتھ خواتین، بچوں، بوڑھوں اور معذور افراد کا خصوصی خیال رکھا جائے۔ پولیس کا متعلقہ سٹاف مارکیٹوں، تجارتی مقامات ،سڑکوں، چوراہوں اور شاہراو¿ں پر ٹرانسپورٹ کی روانی کو یقینی بنائے، تاکہ لوگوں کے روزمرہ معاملات زندگی میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔سی سی پی او لاہور نے واضح کیا کہ کسی کو سڑکیں،عوامی مقامات اور چوک بلاک کرنے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائےگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث اور توڑ پھوڑ کرنے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

مزیدخبریں