لاہور (نامہ نگار) پنجاب بھرمیں گذ شتہ 24 گھنٹوں کے دوران1016ٹریفک حادثات میں 13افراد جاں بحق جبکہ1026زخمی ہوئے ہےں۔ حادثات مےں 502ڈرائیوز،36کم عمر ڈرائیور، 399مسافراور138پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور250متاثرین کےساتھ پہلے، ملتان 58حادثات میں 53متاثرین کےساتھ دوسرے، گوجرانوالہ 49حادثات میں 47متاثرین کےساتھ تیسرے نمبرپررہا۔