لاہور (نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چودھری اسلم گل نے کہا ہے کہ احتجاج کے نام پر سرکاری اور نجی املاک جلانے والے بھارت کو خوش کر رہے ہیں یا اسرائیل کو۔ عمران خان کوئی اوتار ہے کہ اسے بد عنوانی پر بھی گرفتار نہیں کیا جا سکتا۔چودھری اسلم گل نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے حواری عقل و شعور سے بیگانے ہو کر جس طرح شہدا ءکی یاد گاروں اور سرکاری املاک کا جلاو¿ گھیراو¿ کر رہے ہیں۔ وہ ملک کی نہیں بھارت کی خدمت کر رہے ہیں۔پر امن احتجاج ہر سیاسی کارکن کا حق ہے ،مگر اس حق کی آڑ میں ملک بھر میں ہنگامہ آرائی کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی۔
سرکاری ، نجی املاک جلانےوالے بھارت کو خوش کر رہے ہیں یا اسرائیل کو:چودھری اسلم گل
May 11, 2023