مشتبہ ویزوں پر اٹلی جانے والی افغان فیملی گرفتار، تفتیش جاری


 کراچی (آئی این پی ) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے ) امیگریشن نے کراچی ایئر پورٹ پر کارروائی کی ہے۔ ترجمان کے مطابق کارروائی کے نتیجے میں مشتبہ ویزوں پر اٹلی جانے والی افغان فیملی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق گرفتار فیملی میں 3 مرد اور 3 خواتین شامل ہیں، گرفتار فیملی کے پاسپورٹس پر مہریں بھی جعلی ہیں۔ فیملی کو آف لوڈ کردیا گیا جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔
افغانی گرفتار

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...