یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکاماحول موسمیاتی تبدیلی کے موضوعات  کو ریسرچ ایجنڈہ بنانے کا فیصلہ 

May 11, 2023


لاہور(نیوزرپورٹر) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے آئندہ 3 سال کیلئے ماحول اور موسمیاتی تبدیلی کے موضوعات کو ریسرچ ایجنڈہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت یونیورسٹی کے پی ایچ ڈی، ایم فل، ماسٹرز ڈگری اور انڈرگریجوایٹ پروگرامز میں صحت پر ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے حوالے سے تحقیقی منصوبے شامل ہوں گے۔ اس سلسلے میں یونیورسٹی وزارت ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی سے تعاون و اشتراک کرے گی جبکہ سارک ممالک کی یونیورسٹیز اور تحقیقی اداروں کے ساتھ بھی معاہدے کیے جائیں گے۔ 

مزیدخبریں