فیروزوالہ( نامہ نگار) مختلف مقامات سے آئے ہوئے اجناس کے بڑے بیوپاریوں کے علاوہ سرمایہ کاروں اور بعض فلور ملز مالکان کے نمائندوں اور ذخیرہ اندوزوں نے شیخوپورہ کے دیہات میں ڈیرے ڈال کر گندم کی خریداری شروع کردی ہے۔ حکومت پنجاب محکمہ خوراک کے مراکز خریداری گندم پر 3900 روپے فی چالیس کلو گرام کے حساب سے گندم خرید رہی ہے مگر ذخیرہ اندوزوں اور بڑے بیوپاریوں نے دیہاتوں میں ہی 4100 تا 4200 روپے کے حساب سے گندم کی خریداری شروع کر دی ہے جس کی وجہ سے منڈیوں میں گندم کی خریدوفروخت بہت کم ہو رہی ہے ۔