فیروز والہ : ٹریفک پولیس کے ناکے دوبارہ لگنا شروع‘ٹریفک جام معمول

May 11, 2023


 فیروزوالہ( نامہ نگار) ڈسٹرکٹ بھرکی مختلف بڑی شاہرات پر طویل عرصہ کے بعد ٹریفک پولیس کے ناکے دوبارہ شروع ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق سب سے خطرناک ناکہ اربن ایریا دوساکو چوک( کوٹ عبدالمالک) پھولوںوالے چوک اور امامیہ کالونی ریلوے پھاٹک ٹریفک پولیس کا عملہ لگاتا ہے جہاں پر ٹرکوں‘ ٹریکٹر ٹرالیوں اور ٹینکروں کی قطاریں لگنے اور ٹریفک پولیس کے عملے اور کنڈیکٹروں کے چھلانگیں لگانے کے دوران کسی وقت بھی بڑا سانحہ رونماءہونے کا اندیشہ ہے۔ ٹریفک پولیس کے حکام نے کہا ہے کہ یہ ناکے ڈرائیوروں کے لائسنس اور گاڑیوں کے کاغذات چیک کرنے کی غرض سے لگائے جاتے ہیں دوساکوٹریفک پولیس اہلکار سارا دن گاڑیوں کے تعاقب میں لگے رہتے ہیں جس کی وجہ سے جام رہنا معمول بن چکا ہے۔ شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ شہری حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس دھندے میں ملوث پولیس اہلکاروں کےخلاف کارروائی کی جائے۔

مزیدخبریں