عدالت سے شہباز ، حمزہ شہباز کی بے گناہی سے عمران جھوٹا ثابت: سیف املوک کھوکھر 

May 11, 2023


لاہور(نیوزرپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف املوک کھوکھر جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان غزالی سلیم بٹ، سید توصیف شاہ سمیت دیگر نے کہا ہے کہ عدالت کی طرف سے میاں شہباز شریف اور میاں حمزہ شہباز کی بے گناہی سے ثابت ہوگیا ہے کہ عمران خان ایک مکار اور جھوٹا شخص ہے جس نے ملکی سیاست کے انتشار نہ صرف انتشار کو فروغ دیا۔ گذشتہ روز کارکنوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ جلاو¿ گھیراو¿ اور دباو¿ ڈال کر عدالتوں سے ریلیف لینا برداشت نہیں کیا جائے گا۔ بار بار نوٹس کے باوجود عمران خان پیش نہیں ہوئے، وہ کہتا ہے کہ ٹرسٹ ڈیڈ کی صفائی دوں گا، نہ کرپشن کا حساب دوں گا، کال اپ نوٹس کے باوجود وہ جواب نہیں دیتے تو اس کا کیا علاج ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن اپنے مقررہ وقت پر اور پورے ملک میں ہمیشہ کی طرح یعنی قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ایک ساتھ ہی ہونے چاہیے ا ور یہ الیکشن تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے ہی ہونے چاہیے پھر ہی سب جماعتیں اس کے تائج کو بھی قبول کریں گی۔

مزیدخبریں